فلسطینیوں کا قتل عام، اردنی ارکان پارلیمنٹ کا اسرائیلی سفیرکو ملک بدر کرنے کا مطالبہ
عمان(انتخاب نیوز)اردنی ارکان پارلیمنٹ نے اپنے ملک کی حکومت سے عمان سے اسرائیلی سفیر کو نکالنے اور تل ابیب سے اردنی سفیر کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی فوج کے قتل عام کے رد عمل میں کیا گیا ہے۔ایک پارلیمانی میمورنڈم میں ارکان پارلیمنٹ نے زور دیا کہ "ہمارے عوام کے خلاف اسرائیلی ریاست کے مسلسل جرائم نابلس شہر میں اردن کی قومی سلامتی کو سب سے پہلے خطرے میں ڈال رہے ہیں۔پارلیمانی میمورنڈم میں جسے پارلیمنٹ کے اسپیکر عبدالکریم الدغمی کو مخاطب کیا گیا تھا اور جس پر 66 اراکین نے دستخط کئے تھے، رکن پارلیمنٹ خلیل عطیہ نے حکومت پر دباﺅ ڈالنے کا مطالبہ کیا کہ وہ اپنی کوششوں اور اقدامات میں اسرائیلی جرائم کی مذمت کی ۔
Load/Hide Comments


