آئین 365 دن جلسہ کرنے کی اجازت دیتا ہے،ہم کسی کو فتح کرنے نہیں نکل رہے، اسد عمر

اسلام آباد (انتخاب نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہم کسی کو فتح کرنے نہیں نکل رہے، الیکشن کراو¿ اس کے علاوہ کوئی حل نہیں۔یہ بات انہوں نے دیگر پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ نہیں کہ تحریکِ انصاف کو حکومت واپس کر دو اور عمران خان کو وزیرِ اعظم بناو¿۔ان کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی، سماجی اور سیاسی بحران نظر آ رہا ہے، اس بحران سے نکلنے کا واحد راستہ نیا الیکشن ہے۔اسد عمر نے کہا کہ آئین ہمیں سال کے 365 دن روزانہ جلسہ کرنے کی اجازت دیتا ہے، ہم نے جمعہ 4 نومبر کے لیے دھرنے اور جلسوں کا سلسلہ شروع کرنے کی درخواست دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا چارٹر آف ڈیمانڈ صرف اور صرف الیکشن ہے، رانا ثناءاللّٰہ نے بڑی دھمکیاں دیں، ڈرانے اور خوف زدہ کرنے کی کوشش کی، مگر کوئی ان سے ڈر نہیں رہا۔پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر کا یہ بھی کہنا ہے کہ رانا ثناءاللّٰہ کہہ رہے ہیں کہ میں نے بڑی مونچھ بھی رکھی، تاو¿ بھی دیے مگر مجھ سے تو کوئی ڈرتا ہی نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں