جنوبی کوریا ,ہجوم کی دھکم پیل سے متعدد افراد کو دل کا دورہ پڑ گیا

سئیول: جنوبی کوریا میں ہالووین کے تہوار کے دوران ایک تنگ گلی میں ہجوم کی دھکم پیل کے باعث متعدد افراد کو دل کا دورہ پڑ گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سئیول میں پیش آیا جب ہجوم کی دھکم پیل سے لگ بھگ 100 افراد زخمی ہوگئے۔ دل کا دورہ پڑنے سے زیر علاج لوگوں کی تعداد نہیں بتائی گئی لیکن حکام کے مطابق ایسے افراد کی تعداد درجنوں میں ہے۔
پولیس نے بتایا کہ درجنوں لوگوں کو سڑک پر ہی سی پی آر دیا گیا جبکہ متعدد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جنوبی کوریا کے صدر نے ایک بیان جاری کیا جس میں حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ زخمیوں کے فوری علاج کو یقینی بنائیں اور تہوار کے مقامات کی حفاظت کا جائزہ لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں