ٹوئٹر کی چڑیا ہمارے قوانین کے مطابق اڑے گی‘ یورپی یونین

برسلز (ویب ڈیسک) یورپی یونین کے انٹرنل مارکیٹ کمشنر نے کہا ہے کہ یورپ میں ٹوئٹر کی چڑیا ہمارے قوانین کے مطابق اڑے گی۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کمپنی کے نئے مالک ایلن مسک کو خبردار کیا کہ یورپ میں ٹوئٹر کو ای یو بلاک کے قوانین کو مدنظر رکھنا ہوگا۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر کا چارج سنبھالنے کے بعد معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلن مسک نے ٹوئٹ کیا تھا کہ چڑیا آزاد ہوگئی ہے۔ 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد انہوں نے بھارت نژاد سی ای او پراگ اگروال کو نکال دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں