کورونا وائرس وزیراعظم ہاؤس پہنچ گیا،سٹاف کے چارافراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے

اسلام آبا د: کورونا وائرس وزیراعظم ہاؤس پہنچ گیا،سٹاف کے چارافراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔ ہفتہ کو وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں معمول کے کورونا ٹیسٹ کئے جانے کاسلسلہ جاری رہا، جس کے تحت چار سٹاف پرسنیل کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ چاروں ملازمین کو قرنطینہ میں رکھ دیاگیا ہے اور اس سلسلے میں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں اور سٹینڈرڈ آپریٹنگ طریقہ کارپر بھی عمل کیاجارہاہے۔
Load/Hide Comments


