ٹی 20ورلڈ کپ، نیدر لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے92 رنز کا ہدف دے دیا

پرتھ(مانیٹرنگ ڈیسک )ٹی 20ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے میں نیدر لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 92 رنز کا ہدف دیے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں نیدر لیند نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو بولنگ کی دعوت دی نیدر لینڈ کی جانب سےسٹیفن میبرگ اور میکس داود اوپننگ کیلئے آئے ، پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے اٹیک کیا جبکہ دوسرا اوور نسیم شاہ نے کیا ، نیدر لینڈ نے 2 اوورز میں 3 رنز بنائے تھے، جبکہ شاہین کے دوسرے اوور کی پہلی گیند پر سٹیفن میبرگ نے چوکا لگا کر نیدر لینڈ کا سکور 7 تک پہنچایا لیکن اگلی ہی گیند پر شاہین نے سٹیفن میبرگ کو پویلین بھجوا دیا، نیدر لینڈ کی جانب سے ڈی لیج اوپنرمیکس داو¿د کے ہمراہ کریز پر موجود ہیں، حارث رو¿ف نے اپنے پہلے اوور میں ہی ڈی لیج کو باو¿نسر مار کر انجرڈ کر دیا اور وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے ، ا س کے بعد آنے والے ٹام کوپر کو شاداب خان نے پویلین کی راہ دیکھائی ، اس کے بعد شاداب خان نے ہی سیٹ بیٹسمین میکس داود کو چلتا کیا ، نیدر لینڈ کی تیسری وکٹ 26 رنز پر گری تھی اس کے بعد چوتھی وکٹ 61 رنز پر گری جب شاداب خان نےکولین ایکر من ایل بی ڈبلیو آو¿ٹ کیا ، اس کے بعد سکاٹ ایڈورڈ کا ساتھ دینے کیلئے وین ڈر میدان میں اترے لیکن سکاٹ نے ہی ان کے ساتھ وفا نہ کی اور سکاٹ نسیم شاہ کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہوئے۔پاکستان کے خلاف نیدر لینڈ کی چھٹی وکٹ73رنز پرگر ی جب حارث رو¿ف نے وین ڈر مروی کو کلین بولڈ کیا ، اس کے بعد محمد وسیم جونیئر نے لگاتار 2 گیندوں پر نیدر لینڈ کے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی پہلی گیند پر ٹم پرنگل اور اس سے اگلی ہی گیند پر فریڈ کلیسن کو صفر پر واپس پویلین بھجوا دیا ، اس طرح نیدر لینڈ کے 8 کھلاڑی صرف 81 رنز پر میدان سے باہر چلے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں