تہران میں یوم قدس پر اسرائیل مخالف ریلی نکالنے کا اعلان

تہران:ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ سالانہ یوم قدس کے موقع پر تہران میں ایک ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ریاستی ٹی وی پر خطاب میں ایرانی صدر نے کہا کہ وبا کی وجہ سے لوگ پیدل نہیں بلکہ یہ مارچ گاڑیوں میں کریں گے۔تہران شہر کے لیے خصوصی ہدایت تیار کی گئی ہیں کیونکہ تہران ریڈ زون میں ہے اور نماز جمعہ کے اجتماعات بھی نہیں ہو رہے۔ صدر روحانی نے کورونا وائرس کے مقابلے کے لیے ایک اجلاس کے دوران کہا کہ یوم قدس پر ایرانی پاسداران انقلاب کو ذمہ داری لینی چاہیے اور وہاں سے ایک مہم کے ذریعے دوسرے مقام تک ریلی کا انعقاد یقینی بنانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں