دیکھنا ہے ملک میں انقلاب بیلٹ باکس سے آئے گا یا خونریزی سے، عمران خان
اسلام آباد(انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دیکھنا ہے ملک میں انقلاب خونریزی سے آئے گا یا بیلٹ باکس سے۔عمران خان نے ٹوئٹ کیا کہ جی ٹی روڈ پر ہمارے مارچ کے ہمراہ عوام کا سمندر۔ میں 6 ماہ سے ملک میں ایک انقلاب کا مشاہدہ کررہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ سوال صرف یہ ہے کہ آیا یہ انقلاب بیلٹ باکس کے ذریعے نرم ہوگا یا خونریزی کے ذریعے تباہ کن ثابت ہوگا؟۔
Load/Hide Comments


