سوشل میڈیا، دیگر پلیٹ فارمز پر نفرت پھیلانے پر ایف آئی اے ایکشن لے گا، ترامیم منظور
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان کی وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر نفرت انگیز مواد اور معاشرے میں انتشار اور اشتعال پھیلانے والی جعلی خبروں اور اطلاعات کا راستہ روکنے کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو مزید بااختیار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی کابینہ نے ادارے کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایف آئی اے ایکٹ میں مزید ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔ ایف آئی اے ایکٹ میں ترمیم کی منظوری کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے دی ہے، تاہم حتمی منظوری پارلیمنٹ سے لی جائے گی۔
Load/Hide Comments


