ڈی آئی خان، پولیس چوکی پر فائرنگ، کالعدم تنظیم نے ذمہ داری قبول کر لی
پشاور(انتخاب نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں ٹکواڑہ پولیس چوکی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے چوکی پر بے تحاشا فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور نزدیکی جنگل میں بھاگ گئے۔ پولیس فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔دوسری جانب، تحریک طالبان پاکستان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔
Load/Hide Comments


