یہ حکومت نہیں، کرپٹ سیاست دانوں کا اتحاد ہے،فواد چوہدری
لاہور(انتخاب نیوز)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ حکومت نہیں بلکہ کرپٹ سیاست دانوں کا اتحاد ہے۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے حکومتی وزرا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر کرپشن کو تصویری شکل میں دکھانا مقصود ہو تو اس کے وزرا کی تصویریں لگا دیں۔انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے چین کے دورے کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’چین سے واپسی پر ان کے منہ لٹکے ہوئے ہیں۔انہوں نے پارلیمینٹ کو نام نہاد اور غیرنمائندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی اپوزیشن ہی نہیں ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت نے عمران خان پر 23 کیسز بنائے ہیں جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔انہوں نے حکومت کے رویے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ایسا لگتا ہے جیسے ملک پر کوئی محمد شاہ رنگیلا حکومت کر رہا ہے۔
Load/Hide Comments


