پاکستان، چائنہ نئے معاہدے کے سی پیک پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ، گوادر بلڈر ز اینڈ ڈویلپرز

لاہور(انتخاب نیوز)جی بی ڈی اے(GBDA) کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کے کامیاب دورہ چین اور دونوں ممالک کے درمیان نئے معاہدوں کا خیر مقدم کیا گیا ہے بلکہ چائنہ کے صدرکی طرف سے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کرنے کو سی پیک اور گوادر کے لئے نیک شگون قرار دیا ہے۔گوادر ہی پاکستان کا مستقبل اور ملکی معیشت کی مضبوطی اور ترقی کا ضامن ہے۔حکومت سٹیک ہولڈر کو اعتماد میں لے۔ گوادر بلڈر اینڈ ڈویلپرز ایسوسی ایشن(GBDA) کے چیئرمین احمد اقبال بلوچ، سیکرٹری جنرل باسط محمود ملک، سیکرٹری فنانس طارق منیر، صدر پنجاب ابرار خان نیازی، سیکرٹری اطلاعات باقر بلال، عاطف خان، میاں جاوید، توقیر ٹیپو،میاں ظہور وٹو، علی رضا چودھری کا وزیراعظم کے دورہ چین پر گفتگو کی۔احمد اقبال بلوچ نے کہا چائنہ پاکستان کا مخلص دوست ہے۔ پاکستان اور چائنہ کے درمیان نئے معاہدوں کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ سیکرٹری جنرل باسط محمد ملک نے کامیاب دورے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گوادر کے سٹیک ہولڈر کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے۔ طارق منیر نے چین کے صدر کی طرف سے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ابرار خان نیازی، باقر بلال، عاطف خان نے چین کی کمپنیوں کی طرف سے سرمایہ کاری کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا پاک چین سٹرٹیجک تعاون بڑھانے کی طرف مثبت قدم ہے۔ میاں جاوید، توقیر ٹیپو، میاں ظہور وٹو، علی رضا چودھری نے کہا پاک چائنہ دوستی مزیدمضبوط ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں