ڈاکٹر اجازت دیں تو فوری لانگ مارچ کو آگے بڑھاﺅں گا، عمران خان

لاہور (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز مجھے اجازت دیں تو فوری لانگ مارچ کو آگے بڑھاﺅں گا۔ سینئر رہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ اگر مجھے ڈاکٹرز جانے دیں تو میں فوری اسی مقام پر پہنچ جاﺅں اور لانگ مارچ کو آگے بڑھاﺅں، میری کوشش ہے کہ ابھی عوام کے درمیان پہنچ جاﺅں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے بچت ہوگئی ورنہ مارنے والوں نے کوئی کسر نہ چھوڑی، ایسے ڈرائیں گے تو میں ڈرنے والا نہیں ہوں، اس سے میں مزید مضبوط ہوا ہوں، ہم قانونی اور آئینی طریقے سے پرامن لانگ مارچ کررہے تھے لیکن دشمن نے بزدلوں والا کام کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں