پیمرا نے عمران خان کی تقاریر اور پریس کانفرنس دکھانے پر پابندی لگا دی
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے متنازع بیانات کا نوٹس لے لیا۔ پیمرا نے متنازع بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے عمران خان کی تقاریر اور پریس کانفرنس دکھانے پرپابندی لگادی ہے۔ پیمرا کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق عمران خان کی ریکارڈ تقریر بھی نشر نہیں کی جاسکتی۔
Load/Hide Comments


