عمران خان کا لانگ مارچ عارضی طور پر رُکا ہے ختم نہیں ہوا،شیخ رشید
راولپنڈی(انتخاب نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ عارضی طور پے رُکا ہے ختم نہیں ہوا۔ 3 دن سے ایف آئی آر نہیں کٹی تھانے میں بجلی نہیں، سیاسی درجہ حرارت میں کوئی کمی نہیں آئی ۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ ججز انتہائی قابل احترام ہیں لیکن تفتیشی نہیں ۔ نااہل غیر مقبول حکومت مکمل ناکام ہو گئی ۔ پیمراکی ناکام سینسر شپ میڈیاکےخلاف سازش تھی۔
Load/Hide Comments


