پشاور، خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائی ،جعلی مصالحہ جات برآمد
پشاور(انتخاب نیوز) پشاور میں خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے غیرمعیاری ،ملاوٹ شدہ مصالحہ جات برآمد کر لئے ۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی پشاور میں کاروائی کے بعد غیر معیاری، ملاوٹ شدہ مصالحہ جات برآمد کرلئے گئے ۔فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے کہا کہ پشاور کے چارسدہ روڈ پر واقع یونٹ سے 2500 کلو سے زائد ملاوٹ شدہ مصالحہ جات برآمد کرلئے گئے جس میں چوکر، غیر معیاری تیل، آٹا، اور مضر صحت رنگوں کا استعمال کیا جارہا تھا۔ علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی اتھارٹی یونٹ میں فوڈ سیفٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی بھی کی جارہی تھی اور ملاوٹ شدہ مصالحے شہر کے مختلف حصوں میں سپلائی کئے جاتے تھے جس کے بعد فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے ملاوٹ شدہ مصالحہ جات تیار کرنے پر یونٹ کو سربمہر کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


