افغانستان، سکیورٹی فورسز کا حملہ، 7 عام شہری ہلاک، 17 زخمی

کابل:افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے حملے میں 7 عام شہری ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ ہرات کے ضلع کیوشک ریوباط سانگی میں طالبان کے ایک گروپ نے اچانک عام شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں 7 عام شہری ہلاک جبکہ17 زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک سکول کا استاد بھی شامل ہے۔ طالبان گروپ نے فوری طور پر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں