کورونا کے باعث ڈاکٹر عبدالحئی کے بھائی انتقال کر گئے

کوئٹہ: بزرگ سیاسی رہنما اور بلوچستان نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبد الحئی بلوچ کے بھائی عیسی خان چھلگری کورونا کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق کورونا سے متاثر ہونے کے بعد عیسی خان چھلگری کی حالت تشویشناک ہونے کے بعد سے وہ فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ان کی عمر 79 سال تھی۔ ان کی تدفین ان کے آبائی علاقے ضلع کچھی میں کی گئی۔محکمہ صحت کے مطابق 16مئی تک بلوچستان میں 36 افراد ہلاک ہوئے تھے۔واضح رہے کہ بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن کو سمارٹ لاک ڈاؤن میں تبدیل کر دیا ہے جبکہ کل سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی کھول دیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں