چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ سے کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

کوئٹہ(انتخاب نیوز)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک عابد کاکڑ ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈوکیٹ نائب صدر کوئٹہ محمد عباس کاکڑ ایڈوکیٹ ،نائب صدر سریاب جہانزیب مری ایڈوکیٹ نائب صدر کچلاک سید نصیب اللہ آغا ایڈوکیٹ، جوائنٹ سیکریٹری ملک آحمد بلال کاکڑ ایڈوکیٹ، اور لائبریری سیکرٹری اسداللہ اچکزئی ایڈوکیٹ نے گزشتہ روز مورخہ 8 نومبر 2022 کو چیف جسٹس بلوچستان ہای کورٹ جناب نعیم اختر افغان صاحب اور جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب ہاشم کاکڑ صاحب سے ایک خوشگوار ملاقات کی جس میں انہوں نے بار اور وکلا بمع بینچ سے متعلق موضوعات پر گفتگو کی اود درپیش مسائل سے و ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا جس پر چیف جسٹس صاحب اور جسٹس صاحب نے بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں