مردان ،سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کارکن ہلاک

پشاور(انتخاب نیوز) سی ٹی ڈی مردان ریجن کی کارروائی میں ٹی ٹی پی کا رکن عبید عرف محمود مارا گیا جس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔سی ٹی ڈی مردان ریجن نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان کے ایک رکن کو گھیرے میں لے لیا جس نے اچانک چھاپہ مار ٹیموں پر فائرنگ کردی۔ٹیموں نے اپنے حفاظت اور مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے جوابی فائرنگ کی جس کے دوران ایک مشتبہ شخص مارا گیا جس کی شناحت عبید عرف محمود ولد عارف ساکن متہ کاٹلنگ کے نام سے ہوئی۔مذکورہ مشتبہ شخص عبید نے کچھ دن قبل اسپشل برانچ کے سب انسپکٹر فرید خان کو اپنے گھر کے سامنے قتل کیا تھا۔ہلاک مشتبہ شخص کے قبضے سے ایک کلاشنکوف مع بنڈل وئیر اور 90 عدد کارتوس، ایک پستول نائن ایم ایم مع 45 عدد کارتوس، 3 عدد ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے۔ صوبائی حکومت نے ہلاک شدہ مشتبہ شخص کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں