بقایاجات کی ادائیگی میں تاخیر جامعہ میں مالی بحران کی وجہ سے ہے، وائس چانسلر

کوئٹہ (انتخاب نیوز) جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستا ن کے وفد نے اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹرکلیم اللہ بڑیچ کی قیادت میں آج ڈاکٹر شفیق الرحمن وائس چانسلر جامعہ بلوچستان سے وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اس موقع پر ڈاکٹر سیدعین الدین آغا پرووائس چانسلر بھی موجود تھے۔ وفد میں آفیسرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین نذیر احمد لہڑی اور ایمپلائز ایسوسی ایشن کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری حافظ عبدالقیوم شاہو انی شامل تھے وفد نے وائس چانسلر کو جامعہ کے ملازمین کو ایک مہینے کے ہاس ریکوزیشن الانس کی بقایاجات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے جامعہ ملازمین کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیااس موقع پر وائس چانسلر نے وفد کو بتایا کہ جامعہ ملازمین کو درپیش مسائل جس میں ہاس ریکوزیشن الانس کی بقایاجات کی ادائیگی میں تاخیر جامعہ کو درپیش مالی بحران کی وجہ سے ہو ا ہے ہم جامعہ ملازمین کے ان مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے۔انہو ں نے وفد کو یقین دلایا کہ بہت جلد جامعہ ملازمین کو ڈینز کمیٹی کے ساتھ کئے گئے معائدے کے مطابق ادائیگی کی جا ئے گی۔وفد نے وائس چانسلر اور پرووائس چانسلر کا شکر یہ ادا کیا اور امید کا اظہار کیا کہ جامعہ ملامین کو بہت جلد ہاس ریکوزیشن الانس کی ادائیگی ممکن بنایا جا ئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں