اسٹیٹ بینک ،زرمبادلہ ذخائر میں 95کروڑ60لاکھ ڈالر کی کمی، 7ارب 95کروڑ 70لاکھ ڈالر رہ گئے

کراچی(انتخاب نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 95کروڑ60لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 7ارب 95کروڑ 70لاکھ ڈالر رہ گئے،کمرشل بینکوں کے ذخائر 20لاکھ ڈالر کم ہوکر 5ارب 76کروڑ 40لاکھ ڈالررہ گئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 95کروڑ 80لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 13ارب 72کروڑ 10لاکھ ڈالر رہ گئے، بیرونی قرضوں اور حکومتوں کے تجارتی قرضوں کی ادائیگی کے سبب ذخائر میں کمی ہوئی،قرضوں کی ری فنانسنگ کا عمل جاری ہے،آنے والے ہفتوں میں زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں