کراچی، سرکاری اسپتالوں کے عملے کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج، دو نرسوں کی حالت غیر

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی میں سرکاری اسپتالوں کے عملے کا احتجاج۔ سرکاری اسپتالوں کے عملے نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے زیر اہتمام سندھ سیکرٹریٹ کے باہر مظاہرہ کیا۔ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے واٹر کینن کا استعمال کیا۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو روکنے کے دوران دو نرسوں کی حالت غیر ہوگئی، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے وزیراعلیٰ ہاو¿س تک ریلی نکالی۔ مظاہرین کورونا رسک الاو¿نس کی بحالی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مطالبات کی منظوری تک مظاہرین نے سندھ سیکرٹریٹ کے باہر دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں