جنگی معشیت ترجیحات میں رہے گی ملک ترقی خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا،عوامی نیشنل پارٹی

قلعہ سیف اللہ: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ جب تک جنگی معشیت ترجیحات میں رہے گی ملک ترقی خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا انتہاپسندوں دہشت گردوں کے خلاف امتیاز کئے بغیر کاروائی کرنی ہوگی عوامی نیشنل پارٹی امن کے قیام اور وسائل پر اختیار حاصل کرنے کیلئے پرامن جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی آج پشتون اولس اے این پی کے موقف کی تائید میں نکلے ہوئے ہیں شہدا کی امین جماعت کی حثیت سے قوم اور وطن کی اجتماعی قومی معاشی حقوق حاصل کر رہینگے شہید وطن خان جیلانی خان اچکزئی کی بارھویں اور سابق صوبائی ترجمان شہید اسد خان اچکزئی کی دوسری برسی کے موقع پرچمن میں اجتماع منعقد کیا جائیگا جس سے پارٹی کے صوبائی مرکزی پارلیمانی رہنما شہدا کو ان کی لازوال قربانی پر خراجِ تحسین و خراج عقیدت اور رواں ملکی سیاسی صورتحال پر روشنی ڈالیں گے کارکن اور ذمہ داران بھر پور شرکت کریں فکر باچاخان میں شمولیت اختیار کرنیوالوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کااظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا ضلعی صدر عبدالمالک کاکڑ صوبائی یوتھ سیکرٹری ثنااللہ کاکڑ رکن مرکزی کمیٹی مراد خان کاکڑ تحصیل صدور محمد خان کاکڑ جبار کاکڑ صوبائی کونسل کے اراکین انجنئیر رسد خان کاکڑ شفیع میرزئی عبدالمالک جدون ملک حمید میرزئی امان صاحب عبدالقاہر کاکڑ روز کاکڑ نذیر خان ملک عبدالرحمن میرزئی عبدالمالک جلال زئی اورنگزیب نے تحصیل قلعہ سیف اللہ کے زیر اہتمام بندات میرزئی میں شمولیتی تقریب جبکہ باچاخان مرکز مسلم باغ میں ورکرز اجلاس سے خطاب کے دوران کیااس موقع پر ملک عبدالرحمن میرزئی صادق خان جلال زئی کی قیادت میں 40 افراد نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا مقررین نے نئے شامل ہونیوالوں کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ پشتون وطن کے طول وعرض سے ممتاز سیاسی کارکنان قبائلی عمائدین نوجوان جوق در جوق فکر باچاخان کا حصہ بن رہے ہیں مقررین نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی وطن محافظ جماعت کی حثیت سے وطن میں امن ترقی خوشحالی کیلئے صد سالہ جدوجہد کو دوام دے رکھا ہے اس پر خارراستے میں پارٹی قیادت سے لیکر کارکنوں تک نے جانوں کے نذرانے پیش کئے لیکن وطن مخالف قوتوں کے سامنے سر تسلیم خم ہونے کے بجائے سیسہ پلائی ہوئی دیواکی مانند کھڑے رہے شہید خان جیلانی خان اچکزئی شہید اسد خان اچکزئی اسی راہ میں جام شہادت نوش کر گئے مقررین نے کارکنوں اور ذمہ داران پر زور دیا کہ 18نومبر کو صبح 10بجے قدیمی عیدگاہ چمن میں منعقدہ جلسہ عام میں بھر پور شرکت کر کے ملک خطے کے رواں حالات سے اپنے آپ کو باخبر رکھیں دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ذمہ داران آج ضلع چمن کے زیر اہتمام شہدا ہاس مردہ کاریز چمن میں جنرل باڈی اجلاس میں شرکت کرینگے اور جلسہ تیاریوں کو حتمی شکل دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں