چینی صدر نے ہمیشہ سیدھی بات کی،جو بائیڈن

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے ہمیشہ سیدھی بات کی ہے۔یہ بات امریکی صدر جو بائیڈن نے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔انہوںنے کہا کہ چینی صدر کو جانتا ہوں اور وہ مجھے جانتے ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان کچھ غلط فہمی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ہمیں صرف یہ معلوم کرنا ہے کہ ہماری ریڈ لائنز کیا ہیں۔ان کا امریکا میں حال ہی میں ہوئے انتخابات کے حوالے سے یہ کہنا ہے کہ امریکی الیکشن کے نتائج پر بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں