سعودی عرب 2023میں موسمیاتی تبدیلیوں کےلئے تقریبات کی میزبانی کرے گا

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے ممالک کے فور’مینا ‘کی طرف سے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ہفتے بھر پر پھیلی تقریبات کی میزبانی کرے گا۔موسمیاتی تبدیلوں کے تناظر میں تقریبات کا یہ ہفتہ اگلے 2023میں منایا جائے گا۔ اس امر کا اعلان سعودیہ کے توانائی کے وزیر شہزادہ عبدالعزیزبن سلمان نے اقوام متحدہ کے ادارے ‘ایف سی سی سی’سے بات کرتے ہوئی بتائی ہے۔وہ مصر کے ساحلی شہرشرم الشیخ میں موسمیاتی تبدیلیوں کے سلسلے میں جاری کانفرنس کی سائیڈ لائنز میں بات چیت کر رہے تھے۔انہوں نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ سعودیہ کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے علاقائی سطح پر ایک مرکز بھی قائم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں