قدوس بزنجو کی ٹی20 ورلڈکپ فائنل میں اچھا کھیل پیش کرنے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تعریف

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں اچھا کھیل پیش کرنے پر پاکستانی ٹیم کی تعریف۔ میر قدوس بزنجو نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، کم اسکور کر نے کے باوجود پاکستان نے انگلینڈ کو ٹف ٹائم دیا۔ پاکستانی ٹیم نے مثبت کھیل اور رویے کے ذریعہ شائقین کے دل جیت لیے۔ ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنا بھی اعزاز ہے۔ امید ہے کھلاڑی حوصلہ نہیں ہاریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں