شاہد آفریدی کی پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں نریندر مودی پر تنقید، انڈیا میں غم و غصہ

دنیا بھر میں کرکٹ جیسے کھیل کو سیاست سے پاک رکھنے کی وکالت بے شمار لوگ کرتے ہیں مگر پاکستان اور انڈیا جیسے ملکوں میں کرکٹ ہی کیا چند کرکٹرز نے تو سیاست کو ہی اپنا پیشہ بنا لیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آلراؤنڈر شاہد آفریدی اگر میدان میں اپنی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مشہور تھے تو میدان کے باہر آج بھی وہ متنازع سیاسی بیانات کے باعث میڈیا میں شہ شرخیوں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔شاہد آفریدی کی چند روز قبل پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دورے کے دوران بنائی گئی ایک ویڈیو انڈیا میں وائرل ہو گئی ہے جہاں انھیں انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں