ضیا لانگو کا کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں فائرنگ سے 1 شخص کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس
کوئٹہ (انتخاب نیوز)صوبائی مشیر داخلہ میر ضیا لانگو نے کوٹئہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے قریب فائرنگ سے 1 فرد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔مشیرداخلہ میر ضیا لانگو نے ڈی آئی جی کوٹئہ کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ مشیر داخلہ نے سپروائزری افسران کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ فیملیز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
Load/Hide Comments


