لاہور، پراسرار ڈرون طیارہ گرگیا

لاہور(انتخاب نیوز)لاہور کے علاقے چوہنگ میں ڈرون طیارہ گرگیا۔پولیس کے مطابق گرنے والے ڈرون طیارے کے نیچے کیمرہ نصب ہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ڈرون کی چیکنگ کی تاہم ڈرون میں کوئی بارودی مواد نہیں ملا۔ترجمان لاہورپولیس کا کہنا ہے کہ طیارے کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ سینئر پولیس افسران اور متعلقہ ادارے موقع پر موجود ہیں۔ متعلقہ ادارے شواہد کی بنیاد پر ریموٹ کنٹرول طیارے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں