گوادر فشریز کی کارروائی، غیر قانونی ٹرالر ضبط، 17 افراد گرفتار
گوادر (انتخاب نیوز) ڈائریکٹر جنرل فشریز کی ہدایت پر بلوچستان کے علاقے جیوانی پیٹرولنگ ٹیم نے ایک غیر قانونی ٹرالر سی کنگ 3، رجسٹریشن نمبر B-20617 کو ضبط کرکے 17 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق محکمہ فشریز کی جانب سے جیوانی سمندری حدود میں غیر قانونی ٹرالنگ کرنے والے 17 افراد کو گرفتار کرکے ٹرالر کو ضبط کرلیا گیا۔
Load/Hide Comments


