استنبول بم دھماکا، شامی خاتون سمیت 17ملزمان ریمانڈ پر جیل روانہ

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک )ترکیہ کی عدالت نے استنبول میں ہونے والے بم دھماکے سے مبینہ تعلق پر ایک شامی خاتون سمیت17ملزمان کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جیل بھیجے گئے ملزمان میں 9 سالہ اور 15 سالہ دو لڑکیاں بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ 13 نومبر کو ترکیہ کے مرکزی استنبول کی مصروف مارکیٹ میں ایک بم دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ترکیہ نے دارالحکومت استنبول میں دھماکے کا ذمہ دار کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے)کو قرار دیا جس کو مغربی اتحاد اور ترکیہ کی جانب سے بلیک لسٹ کی فہرست میں شامل کرلیا گیا تھا جہاں تنظیم نے کردوں کے لیے 1980 کی دہائی سے شمالی مشرقی ترکیہ میں خود ساختہ حکومت قائم کرکے شدت پسندی اختیار کر رکھی ہے۔تاہم کردش ورکرز پارٹی اور شام میں اس کی اتحادی تنظیم نے حملہ میں ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کردیا تھا جبکہ ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔بعدازاں، ترکیہ پولیس نے حملہ کے مبینہ مرکزی ملزم احلام البشیر نامی خاتون کو گرفتار کیا تھا جس کا تعلق شام سے ہے اور وہ مبینہ طور پر کردش جنگجوں کے لیے کام کر رہیں تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں