بلوچستان کے ہر ضلع کو ضرورت کے مطابق گندم فراہم کی جائے، ظہور بلیدی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی کے رواں سیشن کے دوسرے اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈ ر پر اظہار خیال کرتے ہوئے بی اے پی کے رکن میر ظہور بلید ی نے کہا کہ محکمہ خوراک ہر سال گند م کی خریداری کرتا ہے جنہیں ہر ضلع کو ضرورت کے مطابق تقسیم کی جاتا ہے امسال بھی گندم کی تین سے چار لاکھ بوریاں خریدی گئی ہیں لیکن صوبے کے دوسرے بڑے ضلع کیچ کو گند م کی صرف 2ہزار بوریاں دی گئی ہیں جس پر زمیندار اور فلور مل مالکان سراپا احتجاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع کیچ کو ضرورت کے مطابق گند م کی بوریاں فراہم کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں