آرمی چیف جنرل قمر باجوہ قوم کو ڈاکٹر عافیہ کی واپسی کا تحفہ دے کر جائیں، الطاف شکور

کراچی: پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ قوم کو ڈاکٹر عافیہ کی واپسی کا تحفہ دے کر جائیں۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی مشکل حالات اور سازشوں کے باوجود مسلح افواج نے آپ کی قیادت میں پاکستان کے تحفظ کیلئے بڑی خدمات سرانجام دی ہیں۔ پاکستان کی بے گناہ بیٹی کی قیدناحق پوری قوم کیلئے اذیت اور شرم کا باعث ہے- ڈاکٹر عافیہ کو وطن واپس لا کر ایک ہیرو کی طرح اپنے عہدے سے رخصت ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے اداروں پر الزامات تشویش کا باعث ہیں۔ بحیثیت ادارہ پوری قوم افواج پاکستان سے بے پناہ محبت اور عقیدت رکھتی ہے مگر بعض معاملات میں انفرادی اور اجتماعی غلطیاں بھی ہوئی ہیں جس پر قوم وقتا فوقتا تحفظات کا اظہار بھی کرتی رہی ہے- ڈاکٹر عافیہ کو بیس سال تک وطن واپس لانا بھی ایسی ہی غلطی ہے- انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی قوم کے ساتھ ساتھ افواج پاکستان کے لاکھوں جوانوں اور افسران کیلئے بھی خوشی اور فخر کا باعث بنے گی اور اس سے قوم کی شکایتوں کا ازالہ بھی ہو گا اور اعتماد بھی بحال ہو گا- پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں پی ڈی پی کے چیئرمین الطاف شکور نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ 20سالوں سے امریکی جیل میں جرم بے گناہی کی سزا کاٹ رہی ہے۔ عافیہ کی والدہ اپنی بیٹی کے انتظار میں اپنے رب کے حضور پہنچ گئیں۔ عافیہ کے دو بچے اور باقی فیملی آج بھی عافیہ کی منتظر ہے۔ عافیہ کے اغوا سے اب تک کئی آرمی چیف آ اور جاچکے ہیں۔ کئی حکمران آئے اور چلے گئے لیکن کوئی بھی اپنے وطن کی بیٹی کی رہائی اور وطن واپسی کا کارنامہ سرانجام نہ دے سکا۔ باجوہ صاحب آپ قوم کی بیٹی عافیہ کی وطن واپس لے آئیں، یہ بہت بڑا کارنامہ ہوگا جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔20سال سے امریکی جیل میں قید عافیہ کو رہا کرا کر وطن واپس لانے کا وعدہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی حکومتوں نے کر رکھا تھا لیکن اقتدار ھاصل کرتے ہی سب اپنے وعدوں کو یکسر بھول گئے۔ عافیہ جیسی بے گناہ بیٹی کو قید ناحق سے رہا نہ کروا کے ہمارے حکمرانوں نے بے حسی کا ثبوت دیا ہے۔ریاست اور اداروں کی غلطیوں کا اعتراف اورازالہ ضروری ہے۔ عافیہ کو بیس سال تک واپس نہ لانا بھی ایک غلطی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں