پورا ہفتہ چھوٹی مارکیٹیں کھلی رکھنے کے ساتھ شاپنگ مالز بھی کھولنے کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ملک بھر میں چھوٹی مارکیٹیں ہفتے اور اتوار کو بھی کھلی رکھنے اور شاپنگ مالز بھی کھولنے کا حکم دے دیا۔


چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل،

ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور کمشنر کراچی سمیت دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔پنجاب بھر میں پیر سے ٹرانسپورٹ حفاظتی اقدامات کے تحت چلے گی پنجاب میں 26 سے زائد صنعتوں کو پیر سے کھولنے کی اجازت مل گئی


وزیراعظم کا ملک بھر میں 9 مئی سے مرحلہ وار لاک ڈاؤن کھولنے کا اعلان سماعت کے آغاز پر کمشنر کراچی نے عدالت کو بتایا کہ کچھ مارکیٹس کو ایس او پیز پرعمل نہ کرنے پر سیل کیا ہے، اس پر چیف جسٹس

نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور کمشنر کراچی کو ہدایت دی کہ چھوٹے دکانداروں کو کام کرنے سے نہ روکیں، آپ دکانیں بند کریں گے تو دکاندار تو کورونا کے بجائے بھوک سے مرجائے گا، سیل کی گئی مارکیٹس کو بھی کھولیں اور انہیں ڈرانے کے بجائے سمجھائیں

۔چیف جسٹس پاکستان نے سوال کیا کہ کراچی میں 5 بڑے مالز کے علاوہ کیا سب مارکیٹیں کھلی ہیں؟ اگر باقی مارکیٹس کھلی ہیں تو شاپنگ مال کیوں بند رکھے ہیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں