رانا ثناکا بیان بغیر سمری کے بھی نیا آرمی چیف تعینات کر دیں گے خطرے کی گھنٹی ہے، شیخ رشید
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے بیان سے واضح ہے سب اچھا نہیں، سب ایک پیچ پے نہیں ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شیخ رشید نے کہاکہ رانا ثنااللہ کا بیان بغیر سمری کے بھی نیا آرمی چیف تعینات کر دیں گے خطرے کی گھنٹی ہے۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جب تک نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا مسئلہ حل نہیں ہوتا سیاست میں ٹھہراؤ نہیں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تر پہنچ گیا ہے، یہاں نفسا نفسی کا عالم ہے، 5 دن انتہائی اہم ہیں۔واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا تھا کہ سمری آئے نہ آئے دونوں صورتوں میں آرمی چیف کی تعیناتی ہوجائے گی، روایت ہے کہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ سے دو تین دن پہلے ہوتا ہے۔
Load/Hide Comments


