کوئٹہ گیس لیکج کے باعث دھماکہ 2خواتین زخمی
کوئٹہ:کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے بلوچی اسٹریٹ میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے جھلس کر 2 خواتین زخمی ہوگئیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے بلوچی اسٹریٹ میں گھر میں خاتون نے ہیٹر جلانے کے لئے جیسے ہی ماچس کی تیلی جلائی تو گھر مین گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکہ ہوا اور 2 خواتین مسما (خ) اور (ن) جھلس کر زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طور پر بی ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
Load/Hide Comments


