عبدالصمد خان اچکزئی کے سیاسی بیانیہ کو مانا جاتا تو آج ملک موجودہ حالات کا شکار نہ ہوتا‘ رحیم زیارتوال

کوئٹہ (آئی این پی) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ خان عبدالصمد خان اچکزئی کے ملک بننے کے بعد آئین بنانے، ملک کوقوموں کی برابری فیڈریشن کا اعلان ہو، ون مین ون ووٹ کے ذریعے خودمختار پارلیمنٹ، ملک میں اقوام کی برابری کی حقیقی جمہوری فیڈریشن، جمہور کی حکمرانی، اور فوج کی سیاست میں مداخلت نہ کرنے کے مطالبات سے انحراف سنگین غلطی تھی۔ خان پشتونوں اور دیگر اقوام کی وسائل پر واک واختیار پشتوزبان، ثقافت اور تاریخ کو زندہ رکھنے کے سیاسی بیانیہ کو مانا جاتا توآج ملک ان حالات میں جاکر نہیں جکڑتی۔ آج بھی پشتونوں کی ایک طرف تباہی و بربادی مسلط شدہ حالات کی وجہ سے ہورہی ہے اور دوسری جانب پشتونوں ہی کا ریشیل پروفائلنگ ہورہی جنہیں ہم کبھی بھی برداشت نہیں کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سینئر ڈپٹی چیئرمین عبدالرحیم زیارتوال، مرکزی سیکرٹری نواب ایاز خان جوگیزئی، مرکزی سیکرٹری عبدالرؤف لالا نے چمن ہاؤسنگ میں پارٹی مسلم باغ کے عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس اور عبدالرحیم زیارتوال، عبدالرؤف لالا، مرکزی سیکرٹری صابرین خان چغرزئی، صوبائی سیکرٹری مالیات سید شراف آغا، سکندر خان،نظام عسکر،کبیر افغان،فضل ترین، غنی تلوال، سلیمان ترین اور حاجی عمر قریش نے پارٹی شار اول، دویم، سوئم، علمدار مری آباد، سرکی کلاں خالق آباد، وزیر کاسی کاریز علاقائی یونٹوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پشتون باغ اول علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام حاجی دین محمد آکا کی رہائش گاہ پر پارٹی کے نئے یونٹ کے قیام کے موقع پر منعقدہ تقریب سے پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، ضلعی ڈپٹی سیکرٹریز منان بڑیچ، ولی بریالی، علاقائی سیکرٹری ولی جان اچکزئی، سینئر معاون سیکرٹری ادریس خان، صورت خان کاکڑ، حاجی دین محمد آکا، حاجی عبدالعزیز آکا اور علاقائی سیکرٹری شکور افغان، سینئر معاون سیکرٹری علی محمدپانیزئی نے لاندی پشتون آباد علاقائی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں