وزارت داخلہ کو348لاپتہ افراد کی فہرست حوالے کردیں‘نصر اللہ بلوچ
کوئٹہ:وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ 348 لاپتہ افراد کا ایک لسٹ مکمل تفصیلات کے ساتھ وفاقی حکومت کی طرف سے وفاقی سیکرٹری داخلہ کے انڈر لاپتہ افراد کے حوالے سے قائم سیل کے انچارچ وفاقی ایڈینشل ہوم سیکرٹری کو فراہم کردیے واضع رہیکہ کچھ دن پہلے وفاقی حکومت کی طرف سے لاپتہ افراد کے لسٹ کے حوالے رابطہ کیا گیاتھا اسکے علاوہ بلوچستان ہوم ڈیپارمنٹ کو بھی 348 لاپتہ افراد کا لسٹ بھی فراہم کردیا دراثنا گزشتہ دنوں 348 لاپتہ افراد کا ایک لسٹ مکمل تفصیلات کے ساتھ سردار اختر کے سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیشن کے حوالے بھی کیا گیا نصراللہ بلوچ نے اس امید کا اظہار کیا کہ عدلیہ، حکومت، ملک کے طاقتور اداروں کے سربراہان اور سیاسی پارٹیاں لاپتہ افراد کے مسئلے کو ملکی قوانین کے تحت حل کرانے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں گے۔


