سارہ انعام قتل کیس، عدالت کا ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد میں پاکستانی نژاد کینیڈین شہری سارہ انعام قتل کیس میں اہم پیشرفت،عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کیس کی سماعت پانچ دسمبر تک ملتوی کردی۔اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج عطاءربانی نے سارہ انعام قتل کیس کی سماعت کی۔ مرکزی ملزم شاہنواز اور شریک ملزمہ ثمینہ شاہ کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، عدالت نے ملزمان کو چالان کی کاپیاں فراہم کرتے ہوئے کیس کی سماعت پانچ دسمبر تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں