خضدار،کوڑاسک کے لوگ مختلف امراض میں مبتلا، طبی ٹیمیں بھیجنے کی اپیل

خضدار: خضدار کے علاقہ کوڑاسک کے متعدد دیہاتوں میں مختلف نوعیت کے امراض پھیل گئے تقریبا تمام گھروں میں خاندان دو سے تین افراد مبتلا ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقہ کوڑاسک میں کھانسی اور بخار نے وبائی شکل اختیار کی ہے چھوٹے بچوں کو شدید تکلیف محسوس ہورہی ہے۔ کھانسی کی وجہ سے شدید سر درد اور ناک سے خون بہنا شروع ہوجاتا ہیمحمکہ صحت خضدار اور ڈپٹی کمشنر خضدار سے اپیل کی گئی ہے کہ ڈاکٹرز کی ٹیم کوڑاسک کے متاثروہ علاقوں میں بھیج کر امراض کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کیئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں