ٹرانسپورٹرز نے گڈانی کراس پر رکاوٹیں کھڑی کردیں، کراچی کوئٹہ شاہرہ بند

گڈانی(نمائندہ انتخاب)گڈانی کراس پر کوچ مالکان اور کسٹم حکام میں مبینہ لین دین کے معاملے پر ایک بار پھر کراچی ٹو کوئٹہ شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا جس کے باعث روڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی اور کراچی سے اندرون بلوچستان سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز کسٹم حکام اور کوچ مالکان کے مابین روٹین کی چپقلش پر ایک بار پھر گڈانی موڑ کے مقام پر کوئی مالکان نے رکاوٹیں کھڑی کرکے شاہراہ کو ہر طرح کے ٹریفک کے لیے بلاک کردیا جس کے باعث روڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ایس ایچ او گڈانی شیراز بھٹو کے مطابق کسٹم حکام اور کوچ مالکان کے مابین چپقلش کی وجہ سے رکاوٹیں کھڑی کرکے شاہراہ کو بند کردیا گیا شاہراہ کی بندش کے باعث کی وجہ سے آر سی ڈی شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا جس پر ایس ایچ او گڈانی شیراز بھٹو اور تحصیلدار گڈانی محبوب علی چنال نے مظاہرین سے کامیاب مزاکرات کرکے ٹریفک کی روانی بحال کردی یاد رہے کہ اس طرح شاہراہ کی بندش روز کا معمول بن گئی ہے جس پر مذکورہ شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں کو گھنٹوں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں