پیوٹن سے تنگ روسی شہری مغربی ممالک کی خفیہ ایجنسیوں میں بھرتی ہوجائیں، سی آئی اے
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے صدر ولادی میر پیوٹن سے ناراض روسی شہریوں کو مغربی ممالک کی خفیہ ایجنسیوں میں بھرتی کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ کے مطابق یہ مشورہ امریکی سی آئی اے میں ڈپٹی ڈائریکٹر پریشنز کی حیثیت سے فرائض سر انجام دینے والے ڈیوڈ مارلوف نے ایک پینل ڈسکشن کے دوران دیا۔انہوں نے پینل ڈسکشن کے دوران کہا کہ مغربی ممالک کی خفیہ و حساس ایجنسیوں کو چاہیے کہ وہ ایسے روسی شہریوں کو بحیثیت ایجنٹس بھرتی کریں جو صدر ولادی میر پیوٹن سے ناراض ہوں۔ڈیوڈ مارلوف نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم پوری دنیا میں ان روسیوں کو تلاش کریں جو ہماری ہی طرح پیوٹن کی پالیسیوں اور طرز عمل سے بری طرح تنگ آچکے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین پر قبضہ نہ کرسکنا روسی صدر پیوٹن کی بہت بڑی ناکامی ہے۔
Load/Hide Comments


