متنازعہ ٹوئٹس ، سینیٹر اعظم سواتی کو ایف آئی اے نے پھر گرفتار کر لیا

اسلام آباد(انتخاب نیوز)متنازعہ ٹوئٹس پر تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو ایف آئی اے نے پھر گرفتار کر لیا۔ایف اے سائبر کرائم ونگ کی تین رکنی ٹیم نے اسلام ا?باد کے علاقے چک شہزاد میں اعظم سواتی کے فارم ہاو¿س پر چھاپہ مارا۔ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی، انہیں اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹس پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ا?ئی اے) سائبر کرائم نے گرفتار کیا ہے۔واضح رہے کہ سینٹر اعظم سواتی نے پاک فوج کے اعلیٰ افسران کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا۔گرفتاری کے دوران اعظم سواتی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ یہ مجسٹریٹ سے وارنٹ لے کر آئے ہیں جو درست طریقہ ہے تو میں ان کے ساتھ جا رہا ہوں لیکن یہ طریقہ غلط ہے کہ پہلے گرفتار کریں پھر تشدد کریں۔یاد رہے کہ اس سے قبل اعظم سواتی کو گزشتہ ماہ 13 اکتوبر کو ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا تھا جنہیں بعد ازاں ضمانت پر رہائی ملی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں