گنداواہ میں اسٹریٹ لائٹس کے فقدان کے باعث اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ

گنداواہ(انتخاب نیوز)گنداواہ جو کہ ضلع کا صدر مقام اور مرکزی تجارتی شہر ہے گردونواح کے علاقوں سے عوام جوق درجوق شہر میں آباد ہورہے ہیں جس کی وجہ سے شہری مسائل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے شہر کی آبادی تیس ہزار سے تجاوز کرچکی ہے مگر آبادی کو مدنظر رکھ کر منصوبہ بندی نہیں کی جارہی جس کی وجہ سے عوامی مسائل حل ہونے کی بجائے حکومتی اقدامات عوام کیلئے غیر موثر ثابت ہو رہے ہیں کیونکہ میونسپل کمیٹی کی جانب سے حال ہی میں خطیر فنڈز مختص کرکے شہر کے مختلف علاقوں دو رویہ سڑک، کلمہ چوک سے اللہ والا چوک تک اسٹریٹ لائٹس نصب کی گئی ہیں جس سے شہر میں خوبصورتی کے علاوہ روشنی سے بھی عوام کو فائدہ ہورہا تھا لیکن افسوس کہ عدم منصوبہ بندی کی وجہ سے یہ غیر فعال ہوگئی ہے اس طرح شہر میں نقوی چوک سے بستی خدا بخش، بستی کمال شاہ، بخاری و حسینی چوک و دیگر علاقوں میں اسٹریٹ لائٹس نصب کرنا احسن اقدام سمجھا جا رہا تھا لیکن اب یہ بھی غیر فعال ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے شہر میں چوری کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے عوام ان وارداتوں سے بہت پریشان ہیں عوامی حلقوں نے دو رویہ سڑک اور شہر میں نصب اسٹریٹ لائٹس کو فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں