بولان میڈیکل کالج کے انٹری ٹیسٹ میں نصاب سے ہٹ کر سوال شامل کیے گئے، طلبہ کا احتجاج

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان بولان میڈیکل کالج کے طلباء نے انٹری ٹیسٹ میں ناکام ہونے والے طلباء نے اپنے مطالبات کے حق میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے دور دراز سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے انٹری ٹیسٹ کے لئے ٹیسٹ میں حصہ لیا تھا لیکن مختلف وجوہات کی بناپر ہمیں ٹیسٹ میں فیل کردیا گیا جس کے بعد ہمارا مستقبل تاریک ہورہا ہے کیونکہ ٹیسٹ میں جو سوالات پوچھے گئے وہ نصاب سے ہٹ کر شامل کئے گئے تھے ہماری درخواست ہے کہ اس کا نوٹس لیتے ہوئے ہمیں انصاف دلائی جائے تاکہ ہمارا مستقبل تاریک ہونے سے بچایا جاسکے۔ مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں