شوگر ملز مالکان کے مطالبات، وزیر خزانہ کی زیر صدارت اہم اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) شوگر ملز مالکان کے مطالبات ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس آج (پیرکو) ہوگا ،متعلقہ وزارت کے حکام اور افسران کو بھی اجلاس میں شرکت کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں،پنجاب کے بیشتر شوگر ملز مالکان نے اب تک کرشنگ شروع نہیں کی،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شوگر ملز مالکان کی جانب سے کرشنگ شروع نہ کرنے پر اجلاس بلایا ہے ،ذرائع کے مطابق پنجاب کے بیشتر شوگرملزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر شوگر ملز مالکان نے کرشنگ شروع نہیں کی ،اب تک 45 میں سے صرف8 ملز نے کرشنگ شروع کی ہے ،اگر ملیں چلاتے بھی ہیں تو دو ہفتے بعد بند ہو جائیں گی ۔ذرائع نے بتایا کہ آج ہونے والے اجلاس میں شوگر ملز مالکان کے مطالبات میں اہم پیش رفت ہونے کا امکان ہے ۔
Load/Hide Comments


