ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ، پاکستان نے 3 گولڈ میڈل جیت لیے

کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک )ساو¿تھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان نے تین گولڈ میڈل جیت لیے جبکہ ویمن ایتھلیٹ ا?رزو نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔کولمبو میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستان کے ارشاد علی نے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا۔ارشاد علی نے پہلے انڈر 21 کیٹیگری میں اور پھر سینئر کیٹیگری کے انفرادی کاتا میں گولڈ میڈل جیتا۔پاکستان ٹیم نے بھارتی ٹیم کو کاتا ایونٹ میں شکست دی اور سونے کا تمغہ جیتا۔پاکستان کی آرزو نے جونیئر ویمن کیٹیگری میں انفرادی کاتا میں سلور میڈل اپنے نام کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں