عمران خان کے سارے خواب چکنا چور ہوگئے، اب ڈراؤنے خواب آئیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کے سارے خواب چکنا چور ہوگئے، اب انہیں ڈراؤنے خواب آئیں گے۔ ایک انٹرویومیں خواجہ آصف نے ایک بار پھر سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان چورن بیچ رہا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرکےالیکشن میں 5 سال کے لیے حکومتیں مل جائیں گی۔خواجہ آصف نے کہاکہ انتخابات وقت پر ہوں گے تو 2 صوبائی حکومتوں کے ساتھ مرکزکا انتخاب لوٹ لیں گے، عمران خان کےسارے خواب چکنا چور ہوگئے، اب اس کو ڈراو¿نے خواب آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں