پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث عناصر اور ان کے سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لائیں گے، قدوس بزنجو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تخریب کاروں نے سیکورٹی فورس پر بزدلانہ حملہ کیا، تخریب کاری کی کارروائیوں سے امن کے قیام کے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنے جاری ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے بزدلانہ کارروائی میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ تخریب کاروں نے سیکورٹی فورس پر بزدلانہ حملہ کیا، تخریب کاری کی کارروائیوں سے امن کے قیام کے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔ سیکورٹی فورسز کے حوصلے بلند اور عزم مضبوط ہے، واقعے میں ملوث عناصر اور انکے سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں